: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ۔۲۲مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر اور حدگاؤں میں چوری کے دو واقعات پیش
آئے ہیں ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق گلزار باغ کے رہنے والے محمد فاروق علی
نے اپنے مکان کو تالہ لگاکر گاڑی پورہ اپنے والد کے مکان گئے ہوئے تھے ۔
نامعلوم چوروں نے رات کے وقت ان کے کمرے کا تالہ توڑ کر گھر میں موجود
الماری میں سے نقد ۲۵؍ہزارروپئے ، ایک ٹی وی اور دیگر سامان چوری کرکے لے
گئے ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میں نامعلو م
چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
۔ اُسی طرح بھوکر تعلقہ کے پوم نالہ گاؤں کی رہنے والی خاتون آرتی پٹے واڑ
(۲۵سال ) یہ حدگاؤں بس اسٹینڈ میں ایس ٹی بس میں سوار ہورہی تھی اسی دوران
ملزم مینو آکاش ایپاڑے ساکن ناگپور نے پرس میں موجود سونے کے زیورات چوری
کرلئے ۔ تقریباً۲لاکھ روپئے کے زیورات پرس میں سے چوری مینو نے کرلئے تھے ۔
اسے پکڑ لیا گیا ہے ۔ حدگاؤں پولس اسٹیشن میں مینو کے خلاف مقدمہ درج کیا
گیا ہے ۔